نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوہ اعظم خان انتقال گرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور ان کا انتقال ہوگیا۔
نجی ہسپتال انتظامیہ نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوہ اعظم خان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اعظم خان متعدد امراض میں مبتلاء تھے اور ان دنوں انہیں بخار اور ڈائریا کی شکایت بھی تھی جس کی وجہ سے وہ گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوسکے تھے۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان کا تعلق خیبرپختونخوہ کے ضلع چارسدہ سے تھا، انہوں نے رواں برس جنوری میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ اعظم خان بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوہ تعیناتی سے پہلے چیف سیکرٹری سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اعظم خان نے سابق نگران وفاقی وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں تھیں۔ اعظم خان پٹرولیم اور مذہبی امور کی وزارتوں کے وفاقی سیکرٹری بھی رہے ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…