استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان گزشتہ روز وادی تیرا میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید لیفٹینینٹ کرنل حسن حیدر کی رہائشگاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے شہید حسن حیدر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اوراظہار ہمدردی و افسوس کیا جبکہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے شہید حسن حیدر کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شہید لیفٹینینٹ کرنل حسن حیدر نے جوانوں کے ہمراہ شجاعت اور قربانی کی نئی مثال رقم کی ہے جسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا سامنا ہے اور اس ناسور کو ختم کرنے میں جن شہداء نے قربانیاں دی ہیں اُن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے فوجی جوان ساری قوم کے ماتھے کاجھومر ہیں اور پوری قوم اُن کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ملکی استحکام کے لئے قومی اداروں کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…