Categories: پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں پہنچ گئے

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عالمی تبلیغی جماعت کے علماء کرام و اکابرین مولانا احمد لاٹ، میاں احسن،امتیاز غنی، انوار غنی، مولوی عامر اور دیگرسے ملاقات کی اور اجتماع کے انتظامات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے انتظامات اور فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے سی سی پی او اورکمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کو انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ اجتماع کی موثر مانیٹرنگ کیلئے کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور اضافی پٹرو لنگ پولیس تعینات کی گئی ہے۔ ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ شاندار انتظامات اور فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ اجتماع کے اطراف لائٹس کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔اجتماع کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے پوری ٹیم مل کر کام کر رہی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ تبلیغی جماعت دین اسلام کی تبلیغ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے دین کو پھیلانے والے دین اوردنیا دونوں کما رہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا احمد لاٹ نے عالم اسلام کے اتحاد، دین اسلام کی سر بلندی، امن اور استحکام کیلئے دعا کی۔اکابرین عالمی تبلیغی اجتماع  نے کہا کہ اجتماع میں 5 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔پنجاب حکومت نے ہر سطح پر بہترین انتظامات کئے ہیں۔ صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، سی سی پی او، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اوقاف اور ڈی آئی جی آپریشنز اس موقع پر موجود تھے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

7 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

8 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago