رائیونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا جہاں مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور لاکھوں افراد پنڈال میں پہنچ چکے ہیں۔ لاہور پولیس کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی دیگر افسران کے ہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے خود رائیونڈ تبلیغی مرکز پہنچے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ناصر علی رضوی نے بریفنگ کے بعد کہا کہ چیکنگ کے بغیر کسی بھی فرد کو پنڈال میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے اور اجتماع کے شرکاء کی چیکنگ بذریعہ والنٹیئرز عمل میں لائی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر تعینات جوان مشکوک اشیاء و افراد پر کڑی نظر رکھیں اور اجتماع کے شرکاء کو غیرمعیاری سلنڈرز ساتھ لیجانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔
واضح رہے کہ رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 2 نومبر سے 5 نومبر تک جاری رہا تھا، تبلیغی اجتماع میں پہلے مرحلے کی اختتامی دعا مولانا ابراہیم نے کروائی تھی۔
اجتماع کے اطراف لائٹس کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ اجتماع کے دوران ٹریفک کی روانی جاری رکھنے کیلئے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…