لندن(ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی برمنگھم میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
"آج کا دن میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے۔ اثیراور میں زندگی بھر پارٹنر بننے کے لیے شادی کے بندھن میں بندھ گئے،‘‘ ملالہ نے ٹویٹ کیا۔ "ہم نے برمنگھم میں اپنے گھر والوں کے ساتھ نکاح کی ایک چھوٹی سی تقریب رکھی۔”
ملالہ نے ٹوئٹر پر نکاح کی تقریب کی چار تصاویر کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔
Today marks a precious day in my life.
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
📸: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP— Malala (@Malala) November 9, 2021
نوبل انعام یافتہ نے گولڈن کڑھائی سے مزین گلابی لباس پہنا تھا۔
ملالہ یوسفزئی کے شوہر کون ہیں؟
ملالہ کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ میں جنرل منیجر ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا پروفائلز کے مطابق، انہوں نے مئی 2020 میں ادارے میں شمولیت اختیار کی۔
عصرملک نے 2012 میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) سے گریجویشن کیا۔
قبول ہے کے لمحات
ملالہ کی دوست سارہ جہاں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی اور اثیر ملک کے نکاح کی تقریب کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
View this post on Instagram
نوبیاہتا جوڑے کے درمیان قبول ہے لمحے کو ان کے فالورز اور مشہور شخصیات نے بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا ہے۔