Categories: پاکستان

جمعہ کے روز کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ ، اوکاڑہ، قصوراور حافظ آباد میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

صبح کے اوقات میں اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ، جبکہ بعض مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ بٹگرام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد شہر اور گرد و نواح میں ژالہ باری اور بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کے باعث اسلام آباد شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago