محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ ، اوکاڑہ، قصوراور حافظ آباد میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
صبح کے اوقات میں اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ، جبکہ بعض مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ بٹگرام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد شہر اور گرد و نواح میں ژالہ باری اور بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کے باعث اسلام آباد شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔