پی ٹی آئی نے فرح گوگی کے حوالے سے سامنے آنے والے نئے انکشافات پر ردعمل دیدیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جھوٹی، بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈہ مہم خفت مٹانے اور قوم کو گمراہ کرنے کی مایوس کن کوشش ہے۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے باوجود مطلوبہ نتائج کے حصول میں ناکامی غیرآئینی، غیرقانونی، غیرجمہوری اور غیرسیاسی ریاستی عناصر کیلئے مسلسل ہزیمت کی وجہ بن رہی ہے۔ خفّت اور شرمندگی مٹانے کیلئے یہ ریاستی عناصر کبھی جھوٹے پرچوں اور کبھی جھوٹے پراپیگنڈے کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مذموم سیاسی عزائم کے خاک میں مل جانے کے بعد ٹیسٹ ٹیوب سیاسی جماعتوں سے وابستہ کردار قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے نکلے ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ان ٹیسٹ ٹیوب جماعتوں میں سے ایک کی گنوار اور جاہل ترجمان اپنی حیثیت، علم اور اوقات سے بڑھ کر خرافات پھیلانے اور اپنی نوکری پکّی کرنے میں مصروف ہے، رشوت و راتب خوری میں اپنا نام بنانے والی اس نیم خواندہ اور منحوس خاتون کو ایک شہری کو نشانہ بنانے کیلئے میدان میں اتارا گیا ہے، تفرضی کہانیوں اور بیہودہ سازشی نظریات کے بَل پر ملک کے صادق و امین قائد کو طرح طرح کے مقدمات میں پھانسنے کیلئے کی جانے والی مایوس کن کوششیں ناکامی اور مزید مایوسی کا سبب بنیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو کام دو سو کے قریب لغو اور جھوٹے مقدمات نہ کرسکے وہ کرپشن کے فرضی قصّے اور کہانیوں سے بھی نہ ہوسکے گا، سوفیصد تابعدار میڈیا پر قوم کا قیمتی پیسہ ضائع کرکے بدذوق افسانے تراشنے کی بجائے اگر کسی کا کوئی جرم ہے تو اسے عدالت میں ثابت کیا جائے، برسوں تک قوم کو کرپشن اور لوٹ مار کی کہانیاں سُنا کر عدالتوں سے سزا یافتہ قومی مجرم کو پھر سے گود لینے اور اسے کام پر لگانے کیلئے آئین، قانون اور جمہوریت کو موت کے گھاٹ اتارنے والوں کی اینٹی کرپشن مہم کسی بیہودہ لطیفے سے کم نہیں، شکست خوردہ ریاستی مشینری سازشوں کی بجائے قانون کا احترام کرے اور انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کا مجرمانہ ایجنڈا ترک کرے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…