وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد شہر اور گرد و نواح میں ژالہ باری اور بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کے باعث اسلام آباد شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب پشاورمیں صبح سویرے سے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے جس کے بعد خوب بارش ہوئی، جس سے شہر میں آلودگی اور سموگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ پشاور کے شہریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کے بعد شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔
چترال میں گزشتہ شب سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ درہ لواری، مڈکلشٹ، بگوشٹ اور کالاش کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…