پاکستان مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی میں توسیع کر دی گئی ہے، اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے منشور کمیٹی کیلئے پہلے سے اعلان شدہ 33 رکنی کمیٹی میں مزید 11 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی میں مزید شامل ہونے والے 11 اراکین میں سید طارق فاطمی، سردار اویس خان لغاری، خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان ،ملک علی احمد، رانا عاطف روف، مذکر اعجاز، شیخ فیاض الدین، عبد الرحمن کانجو، چوہدری نورالحسن تنویر اور عدنان فرید شامل ہیں۔ 43 رکنی منشور کمیٹی کی سربراہی سینیٹر عرفان صدیقی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا ٹالک کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 9مئی کا ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کےلئے تیار ہیں، فرح بی بی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے پہلے بھی ثبوت عوام کے سامنے رکھے۔ ساٹھ ارب روپے کی رقم پاکستان بھجوائی اور پراپرٹی کی سات ارب روپے چار سو کنال کی تھی اس ثبوت کی کبھی تردید نہیں ہوئی، عمران خان کو اونٹھنی کا دودھ دیں شہد ،ہرن یا دیسی مرغی دیں تو اس پر اعتراض نہیں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمارا یہ ظرف نہیں ان کی جیل میں ادویات و کھانا بند کر دیں، ہمارا پی ٹی آئی چئیرمین سے سوال ہے کہ وہ کہتے رہے جیل میں کوئی کلاس نہیں ہونی چاہیئے بلکہ سب کلاس ختم کر دینی چاہیے، عمران خان اڈیالہ جیل میں دیکھ لیں جو ان کے ساتھ سلوک ہوا وہی سلوک دوسروں کے ساتھ بھی ہوا، فرح گوگی کو بیرون ملک سے واپس لانے کا ملکی و غیر ملکی قانونی طریقہ کار ہے اس پر تحقیقاتی ادارے کام کررہے ہی