اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے افراد احساس راشن پورٹل پر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔
ایک بیان میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ فی خاندان صرف ایک فرد اس پروگرام کے لیے درخواست دینے کا اہل ہوگا۔ انہوں نے درخواست دہندگان کو مشورہ دیا کہ وہ یقینی بنائیں کہ موبائل سم کارڈ اسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہونا چاہیے جو راشن کی سہولت کے لیے درخواست دے رہا ہے۔
لوگوں کو پورٹل پر رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر 8171 سے ایس ایم ایس کے ذریعے راشن ڈسکاؤنٹ پروگرام کے لیے ان کی اہلیت کے بارے میں مطلع کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اہلیت کی صورت میں، صرف رجسٹرڈ شخص ہی راشن ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکے گا۔
ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کے ذریعے 20 ملین خاندانوں میں سے ہر ایک کو آٹا، دالوں، گھی اور کوکنگ آئل کی خریداری پر ماہانہ 1,000 روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، ڈاکٹر ثانیہ نے مزید کہا کہ ان تینوں اشیاء پر فی یونٹ خریداری پر 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی ۔
احساس راشن پروگرام کی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے ڈیجیٹل طور پر فعال موبائل پوائنٹ آف سیل سسٹم تیار کیا ہے تاکہ پورے ملک میں نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے نامزد کردہ کریانہ اسٹورز (رٹیل شاپس) کے نیٹ ورک کے ذریعے مستفید افراد کی خدمت کی جا سکے۔
شرکت کرنے والے کریانہ اسٹور کے مالکان کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ضرورت ہوگی جس سے مالیاتی شمولیت کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی اور RAAST کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں سے پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کے پیمانے کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کریانہ اسٹور مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنے قریبی بینک برانچوں میں اپنے اکاؤنٹس کھولیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ریٹیلرزکو فروخت پر خصوصی مراعات اور پرکشش کمیشن بھی دے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…