لاہور(ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت کے نتائج کااعلان کیا ہے، جس کے مطابق 99.35 فیصد طلباء نے نویں کا امتحان پاس کر لیا ہے۔
حیرت انگیز طور پر اس سال 700 طلبہ نے 505 میں سے 505 نمبر حاصل کیے۔
SSC (9th) Annual 2021 Result will be announced in 10 minutes… Insha’Allah
— BISE LAHORE (@biselhrofficial) November 9, 2021
بورڈ کے ترجمان کے مطابق اس سال 257,397 طلباء امتحان میں بیٹھے تھے جن میں سے 255,729 نے پاسنگ مارکس حاصل کیے۔ سالانہ امتحانات کے دوران غیر حاضر رہنے والے طلباء کو 11 دسمبر کو ہونے والے خصوصی امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
نتائج BISE کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ طلباء 80029 پر ایس ایم ایس کرکے بھی اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے قبل اکتوبر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان ہوا تو طلباء میں اسی طرح کی جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
سات سو سات طلباء نے اپنے امتحانات میں پورے نمبر حاصل کیے جبکہ پاس ہونے کی شرح 98.56 فیصد رہی۔