Categories: پاکستان

بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔  حکومت نے بجلی کی قیمت میں 40 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ماہ ستمبر سے ہوگا جبکہ وصولیاں نومبر میں کی جائیں گی، نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گیس کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئےکم ازکم بل 1541 روپےمقرر کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ ذرائع مطابق وفاقی حکومت نے نان پروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلئےکم ازکم بل 1541 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مقررہ 1541 روپے کے علاوہ ٹیکسز بھی بلوں میں شامل کئے جائیں گے، گیس کی قیمت 801 روپے سے بڑھا کر 1541 روپے مقرر کی گئی۔ مذکورہ گیس کی قیمت، میٹر رینٹ اور فکس چارجز کی بنیاد پر قیمت مقرر کی گئی ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

4 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

4 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

5 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

5 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

6 دن ago