پنجاب کے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ لاہور،شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال اور سیالکوٹ شہر میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 تین روز کے لئے نافذ کی گئی ہے، دفعہ 144پر پابندی 10نومبر سے 12 نومبر تک نافذ ہو گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر سیکشن آفیسر انٹرنل سکیورٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فصلوں کی باقیات، کوڑا، ٹائر، پولیتھین بیگ، پلاسٹک، ربڑ اور لیدر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ نگران پنجاب حکومت نے 7 بڑے شہروں میں لاکھ ڈاؤن لگا دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ہفتے کےدوران جمعرات سے اتوار تک صوبے کے 7 شہروں میں کاروبار، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ صوبے میں سموگ کی صورتحال خطرناک ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ناک، گلے اور آنکھوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اسی لیے شہریوں کو سموگ کے اثرات سے بچانے کیلئے نگران پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 7 بڑے شہروں میں 4 روزہ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، ناروال اور حافظ آباد میں 10 نومبر بروز جمعہ کو عام تعطیل ہو گی جبکہ ان شہروں میں 9 نومبر جمعرات سے 12 نومبر اتوار تک لاک ڈاون نافذ ہو گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ریستوران، تعلیمی ادارے، سارکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ ان شہروں میں صرف ضروریات کی دکانیں کھلیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت میسر ہو گی۔ لاک ڈاون کے دوران بیکریاں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔