Categories: پاکستانصحت

سموگ سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات صرف اعلانات تک محدود ہو کر رہ گئے

سموگ سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات صرف اعلانات تک محدود ہو کر رہ گئے، فیکٹریاں اور بھٹے بند کرنے والی حکومت سرکاری پراجیکٹ بھول گئی۔ تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت نئی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے کسی پالیسی کو عملی جامہ نہ پہنا سکی، شہر میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ خواب بن کر رہ گیا۔

سموگ کی وجہ سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ نومبر 2022 ءمیں پنجاب حکومت نے پہلی بار لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی، جس کے باعث 48 روٹس پر سرکاری ٹرانسپورٹ ختم کر دی گئی، لیکن الیکٹرک بسیں نہ چلنے سے پرائیویٹ پبلک ٹرانسپورٹ سموگ میں اضافے کا سبب بننے لگی۔

ماہرین کے مطابق گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے نکلنے والے دھوئیں کا سموگ میں 45 فیصد حصہ ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسیں چلانے کا ورکنگ پیپر پنجاب حکومت کو پیش کر دیا گیا، منظوری کے بعد نئی بسیں چلانے کا منصوبہ شروع ہوگا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

19 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

20 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago