Categories: پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس، اعلامیہ جاری

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اپنی قوم کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد، مزاحمت، بالغ نظری، الوالعزمی اور استقامت کا استعارہ ہیں، بغیر کسی قانونی جواز کے محض ریاست کے ننگے انتقام کا نشانہ بنتے ہوئے کم و بیش سو روز سے جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف کے پایۂ استقامت میں لغزش کے کوئی آثار نہیں، عمران خان کی جواں ہمّتی، ثابت قدمی اور اپنی قوم کی حقیقی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عزمِ مصمَّم 24 کروڑ پاکستانیوں کیلئے ہمت و حوصلے کا وسیلہ بن رہا ہے۔

کورکمیٹی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اپنی چوری، ذاتی مفادات اور گھٹیا سیاست بچانے کیلئے ریاست سےسمجھوتوں کی بھیک مانگنے، معافی ناموں سے منہ کالا کرکے باہر بھاگنے اور این آر اوز کی چھتری لیکر واپس آنے والے بےحمیّت کرداروں کی سیاست کو عوام پیروں تلے روند چکے ہیں، ریاستی جبروفسطائیت کی کوئی مقدار تحریک انصاف کو آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی، قانون کی حکمرانی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے سے نہیں روک سکتی۔

کور کمیٹی تحریک انصاف کے اعلامیہ مین مززید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نڈر قیادت کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کے ریاستی ظلم و جبر کے باوجود قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخاب کیلئے ہر حلقے میں اپنا امیدوار نامزد کرے گی، بے گناہ عمران خان انتخاب سے قبل جیل سے رہا ہوکر اس تاریخی انتخاب میں اپنی قوم کی قیادت کریں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست نے اپنی کٹھ پتلیوں کے عبرتناک انجام سے خوفزدہ ہو کر انہیں ماورائے قانون انداز میں قید میں رکھا تو عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے اپنی قوم کی قیادت کریں گے اور عوام کی تائید و حمایت سے ظلم کو اس کے کارندوں سمیت شکستِ فاش سے دوچار کریں گے۔ کورکمیٹی کی جانب سے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے قائدین، کارکنان کے خلاف پرتشدد ریاستی کارروائیوں اور پرامن سیاسی سرگرمیوں کیخلاف غیرقانونی فسطائی اقدامات میں شدت کی شدید مذمت کی گئی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago