اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، اسلحہ لائسنس کا اجرا شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے پنجاب اسلحہ قوانین 2023ء کے تحت اسلحہ لائسنس کا اجراء شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلحہ لائسنس کے لیے پنجاب کے شہری ذاتی، ادارہ جاتی، سکیورٹی کمپنی یا کاروبار کے لیے اسلحہ لائسنس کے لیے آن لائن درخواستیں بھی دے سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلحہ لائسنس کے اجراء کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے لائسنس فیس میں بھی 150 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلحہ لائسنس کی اس سے قبل فیس 20ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 50ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
اسلحہ لائسنس کی درخواست دینے کے لیے امیدوار کا پاکستان کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کی عمر 20 سال سے زائد ہو، اس کا نام ٹیکس دہندگان میں شامل ہو اور وہ کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھتا ہو۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…