اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الاقوامی ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ چھ ماہ تک مہنگائی بلند رہے گی اور سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کا امکان ہے۔
ادارےکا یہ بیان پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے بعد سامنے آیا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس – افراط زر کا ایک اہم نشان – اکتوبر میں سال بہ سال 9.2 فیصد تک بڑھ گیا۔
ای آئی یو نے کہا، "ہم توقع کرتے ہیں کہ 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران صارفین کی قیمتوں پر اوپر کا دباؤ برقرار رہے گا، کیونکہ عالمی اقتصادی بحالی سے اجناس کی قیمتیں بلند رہنے کا امکان ہے،” اس میں مزید کہا گیا ہے کہ روپیہ مظبوط ہونے کے باوجود گراوٹ کے راستے پر جاری رہے گا۔