نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں شادی تقریبات کے دوران ون ڈش اور رات 10 بجے کے اوقات کار پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شادی ہالز کے ساتھ فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی تقریبات میں بھی ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب سونے کی قیمت مین بھی اضافہ ہو گیا اور شادی کے کواہش مند افراد کیلئے یہ بھی بری خبر ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 12 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی مقامی مارکیٹ میں 172 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے ہو گئی ہے۔