پاکستان ائیر فورس ٹریننگ ائیر بیس میانوالی پر دہشتگرد حملے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ محض دو روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات ریاست کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جان پر کھیل کر بروقت کارروائ کے زریعے حملہ ناکام بنانے پر زبردست تحسین کے مستحق ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کا سر اٹھانامختلف شبہات کو جنم دیتا ہے، دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے اور مزید سنگین نتائج سے بچنے کیلئے ایک مؤثر قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے نتیجے میں آنے والی عوام کی نمائندہ حکومت ہی پالیسی فیصلے لینے کا اختیار و مینڈیٹ رکھتی ہے، تحریک انصاف وطن کی راہ میں جرات و بہادری سے لڑتے اور جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…