مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمن مقرر کر دیا ہے۔پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال @betterpakistan نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار صاحب @MIshaqDar50 کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی… pic.twitter.com/RGHpw8MXjM
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 4, 2023
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ پاکستان کے آئین کے تحت ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا تعین صدر مملکت کرتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی تھی کہ اس معاملے پر صدر مملکت سے مشاورت کی جائے۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان کے مابین مشاورت ہوئی اور پھر 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کروانے کا اعلان کردیا گیا۔