اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے زیر استعمال گاڑی سے منگل کی رات اسلام آباد می حادثہ پیش آنے سے دو بائیک سوار زخمی ہوگئے۔
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ان کے اہل خانہ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔ انہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
سابق چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔
گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا۔
ایک اور واقعے میں اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ شبیر کے نام سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
خاتون ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئی جسے تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا۔