الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی. تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ عام انتکابات کا انعقاد کرنے کیلئے حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل کر لی جائیں گی۔
اس سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کے آئین کے تحت ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا تعین صدر مملکت کرتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ اس معاملے پر صدر مملکت سے مشاورت کی جائے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کروائے جانے سے متعلق کیس کی سماعت جاری تھی۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ صدر نے جب خود ایسا نہیں کیا تو وہ کسی اور کو یہ مشورہ کیسے دے سکتے ہیں، علی ظفر کیا آپ کہہ رہے ہیں صدر نے اپنا آئینی فریضہ ادا نہیں کیا، 9 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی اور صدر نے ستمبر میں خط لکھا۔
جسٹ اطہر من اللہ نے اس پر ریمارکس دئیے کہ آئین کی کمانڈ بڑی واضح ہے صدر نے تاریخ دینا تھی اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم اس معاملہ کا جوڈیشل نوٹس بھی لے سکتے ہیں، آخری دن جا کر خط نہیں لکھ سکتے۔
اس پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ میری نظر میں صدر نے الیکشن کی تاریخ تجویز کر دی تھی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ ہم سے اب کیا چاہتے ہیں، آپ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم صدر کو ہدایت جاری کریں کہ آپ تاریخ دیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 98 بہت واضح ہے اس پر اس عدالت کا کردار کہاں آتا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…