Categories: پاکستان

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکیل سے صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے کا خط مانگ لیا

پاکستان سپریم کورٹ میں ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کروائے جانے سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر  نے کیس میں دلائل مکمل کر لئے ہیں۔ چیف جسٹس  نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ صدر نے جب خود ایسا نہیں کیا تو وہ کسی اور کو یہ مشورہ کیسے دے سکتے ہیں، علی ظفر کیا آپ کہہ رہے ہیں صدر نے اپنا آئینی فریضہ ادا نہیں کیا، 9 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی اور صدر نے ستمبر میں خط لکھا۔

جسٹ اطہر من اللہ  نے اس پر ریمارکس دئیے کہ آئین کی کمانڈ بڑی واضح ہے صدر نے تاریخ دینا تھی اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم اس معاملہ کا جوڈیشل نوٹس بھی لے سکتے ہیں، آخری دن جا کر خط نہیں لکھ سکتے۔

اس پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ میری نظر میں صدر  نے الیکشن کی تاریخ تجویز کر دی تھی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ ہم سے اب کیا چاہتے ہیں، آپ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم صدر کو ہدایت جاری کریں کہ آپ تاریخ دیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 98 بہت واضح ہے اس پر اس عدالت کا کردار کہاں آتا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن نے کبھی کہا کہ صدر تاریخ دیں؟ وکیل علی ظفر نے جواب دیا کہ صدر مملکت نے تاریخ نہیں دی، اس پہلو کو ایک جانب رکھ کر سپریم کورٹ کو بھی انتخابات کا معاملہ دیکھنا چاہئے۔

اس پر چیف جسٹس  نے ریمارکس دئیے کہ کیا سپریم کورٹ صدر کے خلاف جاکر انتخابات کی تاریخ دے سکتی ہے؟ کیا آئین پاکستان سپریم کورٹ کو تاریخ دینے کا اختیار دیتا ہے؟ وکیل علی ظفر نے کہا جی بلکل سپریم کورٹ اس معاملے میں مداخلت کرسکتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ صدر مملکت  نے جس خط میں تاریخ دی وہ کہاں ہے، علی ظفر نے صدر کا صدر مملکت کا خط پڑھ کر سنایا اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ صدر مملکت نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کی تو اسمبلی تحلیل کرنے کیساتھ انتخابات کی تاریخ کیوں نہیں دی، آئین کے آرٹیکل 48 میں صدر کا تاریخ دینے کے اختیار پر بڑا واضح ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago