حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ایم پی ون سے ایم پی 3 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2017 کے ایم پی ون سکیل کے ملازمین کی تنخواہ میں 33 ہزار روپے کا اضافہ کرکے کم سے کم تنخواہ 5 لاکھ 32 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 2023 کے ایم پی ون سکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں 47 ہزار 850 روپے کا اضافہ کر کے افسران کی تنخواہ کم سے کم 7 لاکھ 72 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ ایم پی ٹو کے ملازمین کی تنخواہوں میں 39 ہزار 480 روپے تک کااضافہ کیا گیا ہے۔ 2017 کے ایم پی ٹو سکیل کے افسران کی تنخواہ میں 27 ہزار 225روپے تک اضافے کے بعد کم سے کم تنخواہ تنخواہ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 2023 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ آضافے کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایم پی تھری سکیل کے افسران کی تنخواہوں میں 26 ہزار 320 روپے تک کااضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سال 2017 کےایم پی تھری سکیل کے افسران کی تنخواہ ایک لاکھ 81ہزار500 روپے ہو گئی ہے جبکہ سال 2023 کے ایم پی تھری سکیل کے افسران کی تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہو گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…