کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے خاران میں چیف چوک کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ حملے میں پانچ سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "صوبے میں امن کو خراب کرنے کی ملک دشمن تنظیموں کی کوشش” قرار دیا ہے۔
"دہشت گردی کی اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،” انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے لیے مناسب طبی علاج کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
بلوچستان میں ایک ہفتے میں یہ تیسرا دھماکہ ہے۔ پیر کو حب کے قریب کار میں نصب بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
دریں اثناء پجگور میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کا ہدف بظاہر ایف سی کی گاڑی تھی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…