علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں، تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ لطیف نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں، میرا پورا خاندان پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے، میں پاکستانی شہری ہوں، میں ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
لطیف نیازی نے مزید کہا کہ میں افغانی نہیں بلکہ پاکستانی شہری ہوں۔ میں نے دوستوں اور خاندان کے مشورے کے بعد دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لطیف نیازی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کی کوئی جائیداد میرے نام نہیں ہے اور 9 مئی کے بعد میرا علی امین گنڈاپور سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
علی امین گنڈاپور کے پرسنل سیکرٹری لطیف خان نیازی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا اور علی امین سے لاتعلقی کا اعلان بھی کیا pic.twitter.com/9E3fAvYtVn
— Muhammad Zia Ul Haq (@MZiaUlHaq786) November 1, 2023
دوسری جانب سینئر سیاستدان غلام سرور خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھی غلام سرور خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔ انہوں چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامولیت اختیار کرلی ہے۔
زرائع کے مطابق غلام سرور خان چند روز بعد ٹیکسلا میں استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے میں باضابطہ طور پر آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے بتایا ہے کہ غلام سرور خان پہلے ہی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ کر چکے تھے، آج انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔