Categories: پاکستان

عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیل سامنے آگئی

عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیل سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کو جیل میں 10 ٹیلی ویژن چینلز دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد ان کیلئے چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کو کو بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جیل میں سابق وزیراعظم کو ورزش کرنے کے لیے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگا کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کیلئے جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے جبکہ انہیں کھانا پکانے کے لیے باورچی بھی دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے لیے بنایا جانے والا کھانا سابق وزیراعظم عمران خان کو نہیں دیا جاتا بلکہ ان کیلئے جیل میں الگ سے کھانا بنایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان جیل میں سہولیات سے مطمئن ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں کھانے میں زہر دینے (سلو پوائزننگ) کی اطلاع پر پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ذرائع کے مطابق کورکمیٹی کا اجلاس اب سے کچھ ہی دیر میں منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں کورکمیٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے وکلاء کو فراہم کی گئی معلومات کا نہایت تفصیل سے جائزہ  لے گی۔ کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد دورانِ قید چیئرمین پاکستان تھریک انصاف عمران خان کی زندگی سے کھیلنے جیسے مکروہ عمل پر مفصل اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago