عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیل سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کو جیل میں 10 ٹیلی ویژن چینلز دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد ان کیلئے چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کو کو بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جیل میں سابق وزیراعظم کو ورزش کرنے کے لیے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگا کر دیا گیا ہے۔
عمران خان کیلئے جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے جبکہ انہیں کھانا پکانے کے لیے باورچی بھی دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے لیے بنایا جانے والا کھانا سابق وزیراعظم عمران خان کو نہیں دیا جاتا بلکہ ان کیلئے جیل میں الگ سے کھانا بنایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان جیل میں سہولیات سے مطمئن ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں کھانے میں زہر دینے (سلو پوائزننگ) کی اطلاع پر پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ذرائع کے مطابق کورکمیٹی کا اجلاس اب سے کچھ ہی دیر میں منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس میں کورکمیٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے وکلاء کو فراہم کی گئی معلومات کا نہایت تفصیل سے جائزہ لے گی۔ کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد دورانِ قید چیئرمین پاکستان تھریک انصاف عمران خان کی زندگی سے کھیلنے جیسے مکروہ عمل پر مفصل اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔