امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل ہر انسان سچ کی تلاش میں لیکن سچ ملنا مشکل ھو گیا، اب مقابلہ سچ اور جھوٹ کا ہے، حقیقی لیڈر وہی ہوتا ہے جو لوگوں کے رہنمائی کرتا ہے، جن کی وجہ سے لوگ اپنے اندر کوئی مثبت تبدیلی کے لیے عزم کرے وہ غظیم افراد ہیں، اس دنیا میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو حکمران نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ اچھے لوگ مر جاتے ہیں لوگ ان کو دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں، بغیر دولت اور عہدوں کے بھی لوگوں کے سکون کا ذریعہ بن سکتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ہماری سیاست صحافت اور عدالت سچائی پر مبنی ھونی چاہیے، سوشل میڈیا کا بہت ہی ایک موثر ذریعہ موجود ہے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس نے اپنے سوشل میڈیا کے لیے یہ ایک ضابطہ اخلاق بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی عسکری قیادت صرف فلسطین کے موضوع پر مل بیٹھ کر ایک اجلاس بھی کر لیں تو فلسطینوں کے حوصلے بلند ھوں گے، لاہور ۔ کراچی جلسے میں آرمی چیف سے مطالبہ کیا تھا کہ یہ وہ وقت ہے کہ آپ عالم اسلام کی قیادت سنبھالیں، لاہور۔یہ نگراں حکومت ہے لیکن پہلے بھی کسی حکمران نے عوام یا مظلوموں کیلئے کچھ نہیں کیا۔