انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی دو لاکھ فورس حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق غیر ملکی شہریوں کے انخلا کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ اپنے ایک پیغام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ دنیا کی ہر ریاست اپنی سرحدوں کی حفاظت،قواعد و ضوابط کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا حق رکھتی ہے۔
پاکستانی سرزمین سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا پاکستانی ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاستِ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو وطن چھوڑنے کیلئے کافی عرصہ قبل مطلع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل مربوط پالیسی اور جامع حکمت عملی کے تحت شروع ہو جائے گا، حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق تمام شہروں سے مقررہ تاریخ کو غیر قانونی تارکین کو ان کے آبائی ممالک بھیجا جائے گا۔ غیر ملکی شہریوں کو باہر نکالنے والی تمام ٹیمیں انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائیں گی۔
دوسری جانب سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس ناجائز اسلحہ، اسلحہ کی نمائش، قمار بازی، ون ویلنگ، گداگری اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ رواں سال میں اسلحہ کی نمائش کے116مقدمات درج ہوئے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8097مقدمات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے89کلاشنکوف، 561رائفلز، 339 گنز، 7126پسٹلز جبکہ 115187گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ اسی طرح قمار بازی کے خلاف 1267مقدمات درج اور 5194ملزمان کو گرفتار کر کے 24کروڑ 06لاکھ 72ہزار سے زائد کی رقم برآمد کی گئی۔
جبکہ گداگری کے 5128مقدمات درج کرکے5463ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 5246مرد،147عورتیں جبکہ70سہولت کار شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی پر 1046مقدمات درج کرکے 3096ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ون ویلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 2712مقدمات درج اور2977ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…