یوٹیلٹی سٹور پر کوکنگ آئل اور گھی سستا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کمی کر دی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل بھی 7 روپے فی لیٹر ہی سستا ہوا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ کراچی زون کے صارفین کو ہو گا۔ کراچی زون کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی ہیں۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فوی تولہ قیمت میںج بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 400 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 85 ہزار 530 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ مین ڈالرز کے ریٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیتم میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
50 پیسے کے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باوجود اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 117.47روپے کمی کا اعلان کردیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی برقرار رکھا گیا ہے اور ان میں اضافہ نہین کیا گیا۔