چند روز قبل نگران وزیراعظم پاکستان انوار الھق کاکر نے لمز یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر نگران وزیراعظم نے یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ گفتگو کی اور سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اس موقع پر طلباء کی جانب سے مبینہ طور پر نامناسب اور سخت سوال کیے گئے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
واقعے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس کی بھاری نفری، بکتربند گاڑیوں اور قیدی وینز کا قافلہ نظر آرہا تھا، ویڈیو جاری کرنے والے شخص کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ لمز یونیورسٹی پر پولیس نے ریڈ کی ہے اور منشیات کا بہانہ بنا کر پولیس طلباء کے کلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے حکومت کو پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔
البتہ اب آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے وضاحت کی ہے کہ لمز یونیورسٹی پر پولیس چھاپے کی خبریں جھوٹی اور بےبنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے دورے کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی ویڈیو پھیلائی گئی، پولیس نے لمزیونیورسٹی پر کوئی ریڈ نہیں کیا، یونیورسٹی پر چھاپے کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ جعلی ویڈیو بنانے والے قانونی کارروائی کے لیے تیار ہو جائیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…