کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر 4 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں ہندوؤں کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومت نے کہا کہ دیوالی برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے اور ہمیں تہوار کی اہمیت کو سمجھنے اور پوری دنیا میں ہر قسم کی برائی کی شکست کے لیے دعا کرنے کی ضرورت ہے۔
دنیا بھر میں جمعرات (4 نومبر) کو دیوالی منائی جائے گی۔
پاکستان میں ہندووں کی تعداد تقریباً 1.96 ملین ہے اور یہ ملک کی آبادی کا 1.2 فیصد ہیں ۔ ان میں سے زیادہ تر دیہی سندھ خاص طور پر تھر، سانگھڑ میں رہتے ہیں۔