لاہور(ویب ڈیسک) میں کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار پیر کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل لاہور کے علاقے سادھوکی میں مشتعل ہجوم نے اے ایس آئی ابوبکر پر حملہ کیا تھا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا تعلق جھنگ سے تھا اور وہ 1990 میں پولیس فورس میں بھرتی ہوئے تھے۔
جب سے کالعدم ٹی ایل پی نے اپنا لانگ مارچ شروع کیا ہے، جھڑپوں میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار شہید اور دونوں فریقوں کے سینکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔