پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا طلب کردہ پارٹی کا جاتی امرا میں ہونے والا اعلی سطح کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے، اجلاس میں مسلم لیگ کی تمام اعلی قیادت شریک ہوئی، اجلاس تقریبا ساڑھے 4 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہا،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی، پارٹی منشور سمیت دیگر معاملات پر اہم فیصلے کر لئے گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں، نواز شریف کے جلسوں کے شیڈول اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی۔ نواز شریف نے اجلاس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
اجلاس کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فقید المثال استقبال کیا اس سے پہلے کسی کا استقبال نہیں دیکھا گیا، جب سازش سے نوازشریف کو باہر نکالا لیکن عوام کے دل سے نوازشریف کو نہ نکال سکے، نوازشریف ہی عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے جیسے 2013-17میں قوم کو نجات دلائی، آزاد کشمیر گلگت بلتستان سندھ پنجاب کے تمام ونگز نے جلسہ کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی انسانیت کا شکار نہتے فلسطینیوں کو کیا جا رہا ہے، مغربی دنیا بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر چشم پوشی قابل مذمت ہے فیصلہ ہوا کہ خصوصی جنرل کونسل چار نومبر شریف سٹی میں منعقد کرے گی تاکہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر سکیں، ن لیگ انتخابات کےلئے انتخابی عمل کاآغاز کرے گی کل سے قومی و صوبائی اسمبلیوں سے درخواستوں کو طلب کرے گی آخری تاریخ دس نومبر ہوگی۔ مرکزی و پارلیمانی بورڈ سیل قائم کرے تاکہ انتخابی مہم کا آغاز ہو سکے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…