چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں کھانے میں زہر دینے (سلو پوائزننگ) کی اطلاع پر پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ذرائع کے مطابق کورکمیٹی کا اجلاس اب سے کچھ ہی دیر میں منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس میں کورکمیٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے وکلاء کو فراہم کی گئی معلومات کا نہایت تفصیل سے جائزہ لے گی۔ کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد دورانِ قید چیئرمین پاکستان تھریک انصاف عمران خان کی زندگی سے کھیلنے جیسے مکروہ عمل پر مفصل اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب عمران خان کی مبینہ تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل وکیل علی اعجاز بٹر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شئیر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ عمران خان کی تازہ ترین تصویر ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کسی گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کے ساتھ موجود ہیں اور اس اہلکار نے عمران خان کے ساتھ سیلفی لی ہے۔
وکیل علی اعجاز بٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جب اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے آفیسر نے عمران خان کے ساتھ سیلفی لی تھی۔ تصویر دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔