عمران خان کی مبینہ تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل وکیل علی اعجاز بٹر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شئیر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ عمران خان کی تازہ ترین تصویر ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کسی گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کے ساتھ موجود ہیں اور اس اہلکار نے عمران خان کے ساتھ سیلفی لی ہے۔
وکیل علی اعجاز بٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جب اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے آفیسر نے عمران خان کے ساتھ سیلفی لی تھی۔
عمران خان صاحب کو جب اٹک جیل سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا تو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے آفیسر نے یہ خان صاحب کے ساتھ سیلفی لی تھی ۔ pic.twitter.com/BwsyWiiTIf
— Ali Ijaz Buttar (@aliijazbuttar) October 31, 2023
26 ستمبر کو چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس ٹیم سخت سکیورٹی میں عمران خان کو اڈیالہ جیل لے کرپہنچی تھی۔ واضح رہے کہ 5 اگست کے بعد سے عمران خان کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی تھی۔ البتہ اب نئی تصویر باہر آنے کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔