انضمام الحق کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ انضمام الحق کھلاڑیوں کی ایجنٹ کی کمپنی کے شیئرہولڈر ہیں، محمد رضوان بھی کمپنی کے مالکان میں شامل ہیں جبکہ انضمام الحق نے ہی کھلاڑیوں سے مذاکرات کر کے انہیں تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی آمدنی سے بھی شیئر دلایا تھا جبکہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی 202 فیصد تک اضافہ کرایا تھا۔ اس حوالے سے انضمام الحق کوقذافی اسٹیڈیم طلب کیا تھا، چیف سلیکٹر اور کھلاڑیوں کی میڈیا کمپنی کی خبروں پر بورڈ کو تحفظات تھے جس پر انضمام الحق نے چیئرمین سے ملاقات کے بعد وضاحت دینے کے بجائے استعفیٰ دے دیا۔
اس حوالے سے انضمام الحق کے خلاف تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرنیوالی انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ کمیٹی نے انضمام الحق نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، تحقیقات کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات 3 نومبر تک رپورٹ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے حوالے کرے گی۔
انضمام الحق نے کہا کہ میرا کھلاڑیوں کی ایجنٹ کمپنی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔ مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی۔ اس پر میں نے بورڈ کو کہا کہ جب تک کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے تب تک میں عہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیزیں واضح ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…