سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار روپے کا ہو گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 10 گرام سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے کے بعد 2015 اونس کا ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا، وپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے اضافہ ہو گیا، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔