حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی، صارفین کے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافے کا اطلاق بھی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ گیس صارفین کیلئے نئے ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین کے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافے کا اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔
گیس کے 57 فیصد صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ہیں جن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز 3900 فیصد اضافے سے 10 روپے سے بڑھا 400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تندوروں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے البتہ حکومت نے ملک بھر کے صارفین کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس کے ساتھ صارفین سے وصول کیے جانے والے فکسڈ چارجز میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژ ن کے اعلامیے کے مطابق اوگرا کی تجویز پر نگران وفاقی حکومت نے گیس ٹیرف اور فکسڈ چاجرز میں اضافے کے اطلاق کی منظوری دی۔ فیصلے کے تحت آئندہ سے 0.25 سے لیکر 0.9 ہیکٹو میٹر کیوبک گیس استعمال کرنے والے صارفین ماہانہ 400 روپے فکس چارجز ادا کریں گے تاہم نان پرٹیکٹڈ گیس صارفین ماہانہ 1 ہزار سے 2 ہزار روپے تک فکسڈ چارجز ادا کریں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…