Categories: پاکستان

میرا بیٹا بیماری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا، مولانا طارق جمیل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جوان بیٹے کا صدمہ بہت بڑا صدمہ ہے، جنازے میں شرکت کرنے پر آپ عوام کا بہت شکریہ، میرا بیٹا بہت نیک اور پیارا تھا، ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں، ہمیں پتہ ہے زندگی کا دھاگہ ایک دن ٹوٹے گا، میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر مجھ حوصلہ ہوگیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ آخرت کی تیاری ضروری ہے، اگر اللہ راضی ہے تو موت خوبصورت تحفہ ہے، ایک دوسرے کو معاف کرنا سیکھو، میرا بیٹا بیماری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا، میرا بیٹا اکثر کہتا تھا بابا میں اللہ سے ملوں گا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ یہ میرے مقدر میں تھا، میں نے اپنے اللہ سے ہمیشہ یہ دعا مانگی کہ مجھے اولاد کا صدمہ نہ دکھانا، یہ زخم بہت گہرا ہے لیکن میرا رب غالب ہے اور ہمیں اسکی تقدیر پر راضی ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

8 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago