معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جوان بیٹے کا صدمہ بہت بڑا صدمہ ہے، جنازے میں شرکت کرنے پر آپ عوام کا بہت شکریہ، میرا بیٹا بہت نیک اور پیارا تھا، ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں، ہمیں پتہ ہے زندگی کا دھاگہ ایک دن ٹوٹے گا، میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر مجھ حوصلہ ہوگیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ آخرت کی تیاری ضروری ہے، اگر اللہ راضی ہے تو موت خوبصورت تحفہ ہے، ایک دوسرے کو معاف کرنا سیکھو، میرا بیٹا بیماری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا، میرا بیٹا اکثر کہتا تھا بابا میں اللہ سے ملوں گا۔
https://twitter.com/IMudasirKhaan/status/1719007492271903187
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ یہ میرے مقدر میں تھا، میں نے اپنے اللہ سے ہمیشہ یہ دعا مانگی کہ مجھے اولاد کا صدمہ نہ دکھانا، یہ زخم بہت گہرا ہے لیکن میرا رب غالب ہے اور ہمیں اسکی تقدیر پر راضی ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔