استحکام پاکستان پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے خانیوال کے کامیاب جلسے پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ جہانیاں کی طرح پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی منعقد ہونے والے کنونشن اسی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوں گے جس طرح جہانیاں خانیوال میں بھرپور عوامی تائید و حمائیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے دیگر اضلاع میں ورکرزکنونشن کے شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ26نومبر کو کامونکی میں،3دسمبر کو قصور جبکہ 17دسمبر کو لیہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے عوامی اجتماع ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کامونکی کا کنونشن رانا نذیر احمد کی سربراہی میں ہوگا جبکہ3نومبر پارٹی حافظ آباد میں بڑا کنونشن کرنے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ نارووال، جھنگ، ساہیوال اور فیصل آباد میں بھی پارٹی کے ورکرز کنونشن منعقد ہوں گے۔
سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ آئی پی پی نے عوامی رابطہ مہم کا کامیاب آغاز کر دیا ہے، عوام آزمائی ہوئی سیاسی جماعتوں سے بیزار ہو چکے ہیں اور اب انشاء اللہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 3نومبر کو حافظ آباد میں بھی خانیوال سے بڑا سیاسی اجتماع ہو گا جس کوعوام کی بھرپو ر تائید اور حمائیت حاصل ہوگی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…