سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے اولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ انکا کہنا تھا کہ 40 روزہ چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی گئی، پاک فوج ایک عظیم فوج ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کی معشیت کو صحیح کر دیا ہے، جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم انجم اس ملک کے لیے کام کر رہے ہیں، میں کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی پاک فوج کے ساتھ ہوں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 9 مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو اس کیلئے میں معافی مانگتا ہوں، میں نسلی اور اصلی ہوں، سب اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ میں پی ڈی ایم کے خلاف الیکشن لڑوں گا، اگر میں جیل بھی چلا گیا تو بھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید احمد کی راولپنڈی میں موجود لال حویلی ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے شیخ رشید احمد کی لال حویلی سیل کرنے کے خلاف کی گئی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لال حویلی سیل کنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے لال حویلی ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ عدالتی فیصلے میں لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیدیا گیا اور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی جائے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…