Categories: پاکستان

ڈیل چھوٹا لفظ ہے، پروجیکٹ نوازشریف میں شہبازشریف اور اسحاق ڈار ہینڈلرز ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پروجیکٹ نوازشریف میں شہبازشریف اور اسحاق ڈار ہینڈلرز ہیں۔ نواز شریف کی واپسی ایک پروجیکٹ ہے، اس کیلئے ڈیل چھوٹا لفظ ہے۔ ندیم افضل چن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ بروجیکٹ نواز شریف کی وجہ سے نوازشریف بڑھاپے میں سرخرو نہیں ہو سکیں گے، جب آپ بازو مروڑ پالیسی کے تحت آئیں تو پھر آپ کو سلیکٹڈ ہی کہا جائے گا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ نگران حکومت تو مسلم لیگ ن کی ہی ہے کیوں کہ جب کوئی لاڈ اور پروٹوکول میں ہوتا ہے تو سب قانون اس کے ہی ہوتے ہیں اور نواز شریف اس وقت ووٹ کی عزت سے دوبارہ ضیاء الحق کی طرف آگئے ہیں اور لاڈلے ہیں۔

ندیم افضل چن نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی ڈیل میں شہباز شریف اور اسحاق ڈار ہینڈلرز ہیں اور شہباز شریف اس ڈیل کے گارنٹر بھی ہیں لیکن نواز شریف الیکشن کے بعد اپنے سابقہ اعلان کے مطابق حساب کتاب کریں گے کیوں کہ فطرت نہیں بدل سکتی ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

9 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago