حکومت نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ روک دیا، نگران کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر مزید غور کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں نگران کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نگران کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی جبکہ گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔ کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر مزید غور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس سے قبل نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا تھا کہ موسم سرما میں گیس نہ صرف مہنگی ہوگی بلکہ ملے گی بھی مشکل سے ہی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیرتوانائی نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو موسم سرما میں صبح، دوپہر اوررات کے اوقات میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
دوسری جانب حکومت کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام پر نجلی بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرا دی ہے جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 30 پیسے اضافہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ درخواست پر سماعت 14 نموبر کو ہو گی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔ نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے جبکہ بجلی کے استعمال کی مد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…