Categories: پاکستان

"عوام آزمائی ہوئی سیاسی جماعتوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، اب نئی قیادت آئیگی”

استحکام پاکستان پارٹی کے پہلے پبلک پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام اب کسی قیمت پر آزمائی ہوئی سیاسی جماعتوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، آئندہ انتخابات میں نئی قیادت سامنے آئے گی،غریب آدمی روٹی، کپڑے اور پینے کے صاف پانی کو ترس کر رہ گیا ہے، 40سال سے اقتدار کی باریاں لینے والے، پنجاب میں 7،سندھ میں 6اور کے پی میں 2مرتبہ اقتدار کا مزہ لوٹنے والوں نے عام آدمی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے3سال پی ٹی آئی اور ڈیڑھ سال پی ڈی ایم نے ملک میں لوٹ کھسوٹ، مہنگائی، بے روزگاری،بد امنی اور عام آدمی کے لئے مسائل کا بازار گرم رکھا اور اب وہی چہرے نعروں میں ردو بدل کے ساتھ پھر سامنے آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنی جماعت کے منشور کے اہم نکات سامنے لاتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اقتدار میں آکر مہنگائی کے مارے ہوئے متوسط طبقے کو ماہانہ تین سو یونٹس مفت بجلی دیں گے،موٹر سائیکل سواروں کو آدھی قیمت پر پٹرول ملے گا جبکہ ساڑھے12ایکڑ تک کسانوں کو زرعی اراضی کے لئے سولر پر مفت ٹیوب ویلز فراہم کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی دور دراز کے اضلاع سمیت ہر یونین کونسل میں معیاری ڈسپنسریاں قائم کرے گی، غریب اور بے گھر لوگوں کو رہائشی سہولتیں دینے کے لئے کچی آبادیوں میں مالکانہ حقوق دیں گے جبکہ شہروں میں لوگوں کو چھت فراہم کرنے کے لئے اپارٹمنٹ بلڈنگز کے رہائشی منصوبے بنیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ 10سال پہلے جہانگیر ترین اور انہوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ اس لیے دیا تھا کہ پاکستان کے عوام کو دو پارٹیوں کے روائتی اقتدار سے نجات دلائی جا سکے لیکن وہ سارے خواب چکنا چور ہو گئے اور شوکت خانم کا ماڈل دکھا کر ہمیں بزدار کے حوالے کر دیا گیا۔

فرح گوگی نے پنجاب میں ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور ڈی پی او لگانے کے ریٹ طے کیے اور پنجاب جیسے سرپلس صوبے کو دیوالیہ کر دیا گیا۔ جہانگیر خان ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے جس سفر کا آغاز 10سال پہلے کیا تھا ہم آج بھی اُس میں سب اکٹھے ہیں اور انشاء اللہ ہم پاکستان کے عوام کو صحیح معنوں میں تبدیل سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب انشاء اللہ استحکام پاکستان پارٹی کا قلعہ ثابت ہوگا اور ہم ملک بھر سے کامیابی حاصل کریں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے کنونشن میں سابق تحصیل ناظم و ممبر پنجاب اسمبلی کرم داد واہلہ نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جنہیں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے پارٹی پرچم پہنا کر خوش آمدید کہا۔ اس ورکرز کنونشن میں میزبان سردار ایاز خان نیازی توجہ کا مرکزرہے جنہوں نے بلا شبہ کامیاب اجتماع ترتیب دیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔اسحاق خان خاکوانی،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، عون چوہدری، شعیب صدیقی،میاں خالد محمود،اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال، وسیم رامے بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ شرکاء ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

19 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

21 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago