Categories: پاکستان

پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل میں اتنا بڑا پاور شو نہیں دیکھا، علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی نے تحصیل جہانیاں میں پاور شو کیا۔ آئی پی پی کی جانب سے جہانیاں میں جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے میں صدر آئی پی پی عبداعلیم خان نے خطاب کیا۔ علیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہ پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل میں پہلے اتنا بڑا پاور شو نہیں دیکھا۔ لوگ کہتے تھے آپ کے پاس عوام نہیں آئیں گے، آج اس پنڈال میں لوگوں نے ان کی باتوں کا جواب دے دیا ہے، آج سے 10 سال پہلے جہانگیر ترین اور میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ان لوگوں کے خلاف کھڑا ہونا ہے جو اس نظام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے سوچا تھا کہ چیرمین تحریک انصاف کے ساتھ ایک اچھی حکومت بنائیں گے، لیکن 2018 کے الیکشن ہوتے ہیں اور ہم جیت جاتے ہیں اور پھر نیا پاکستان بن جاتا ہے کرپشن کا جھوٹ کا پاکستان۔

علیم خان نے کہا کہ لوگوں کو بتایا جاتا تھا ہم نے کینسر کا ہسپتال بنایا، چئیرمین پی ٹی آئی کے آنے تک اس ہسپتال میں بہت اچھے لوگ کام کر رہے تھے لیکن انہوں نے آکر سب کچھ بزدار کے حوالے کر دیا، اس نے لوگوں سے پیسے لے کر لوگوں کو بھرتی کیا، ناکام لوگوں کو اس سسٹم میں لایا گیا، انہوں نے کہا تھا ہم غریبوں کے لئے 50 لاکھ گھر بنائے گئے میں آج عوام سے پوچھتا ہوں آج تک کوئی گھر نظر آیا، اس ملک میں ہمیشہ جو بھی جماعتیں آئی ہیں انہوں نے غریب کو اور غریب کر دیا، 7 بار مسلم لیگ ن  نے اس ملک پر حکومت کی لیکن اب بھی کہتے ہیں ایک دافعہ پھر موقع دیں ہم سب ٹیھک کر دیں گے۔

صدر ائی پی پی نے کہا کہ کتنی دفعہ ان کو موقع دیا گیا لیکن کبھی ملک میں بہتری نہیں آئی، لوگ صاف پانی کو ترس گئے ہیں، ہمارے پڑھے لکھے لوگ آج جگہ جگہ ذلیل ہو رہے ہیں ان کے پاس روزگار نہیں ہے، ہم نے خواتین کے لئے پلان بنایا ہے یہ خواتین گھر بیٹھ کر پسہ کما سکیں گی، اگر ہماری حکومت آئی تو 300 یونٹ تک ہم عوام کو فری بجلی دیں گے، غریب آدمی کیلئے مقررہ کردہ قیمت ہو گئی اس سے آدھی قیمت لی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی مزدور ہو گا جہاں بھی کام کرے گا اس کی تنخوا 50 ہزار ہو گئی، ہمارے جو کسان ہیں جن کے پاس وسائل نہیں ہیں ان کے لئے بجلی مفت ہو گئی، جو جو میں آج وعدہ کر رہا ہوں میں پورے کروں گا، چئیرمن پی ٹی آئی کہتے تھے میں 10 بار حکومت میں آیا تو 10 بار ہی بزار آئے گا، آج کہاں ہے بزدار؟ ہم فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے صاف پانی کی فلٹر لگائیں گے اور اس کا خرچہ حکومت اٹھائے گئی، جن کے پاس گھر نہیں ہیں ان کو ہم آسان قسطوں پر گھر دیں گے، ہم لوگو کے لئے اپارٹمنٹ بنائیں گے، ہم اپنے لوگوں کے لئے دن رات محنت کریں گے آپ کو نظر آئے گی ہماری محنت، اس دفعہ وٹ ڈالنے سے پہلے آپ نے سوچنا ہے جو 75 سال سے چور حکومت کر رہے ہیں ان کو اس دفعہ وٹ دو گے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جہانگیر ترین کی قیادت میں ہم اپنے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوئیں گے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

8 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

9 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago