تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت یکم نومبرکو ہوگی، یکم نومبر کو سماعت کے دوران الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ وکلا صفائی کے مطابق ضمانت اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں زیرسماعت ہیں، درخواستوں پر فیصلہ آنے تک گواہان کا بیان ریکارڈ نہ کیا جائے۔ سپیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا حکم امتناع نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر بیانات ریکارڈ کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ سانحہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے راولپنڈی میں درج مقدمات کے ھوالے سے راولپنڈی پولیس کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سینئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کے لیے اجازت دے رہا ہوں۔ گوجرانوالہ پولیس نے بھی چئیرمین پی ٹی ائی عمران خان سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت طلب کی لیکن گوجرانولہ پولیس کی درخواست مسترد کر دی گئی۔